دکان پر دستی بم حملہ،نوجوان جاں بحق،14 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا چوک کے قریب نامعلوم افراد نے دکان پردستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور14 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔