لاہور:جماعت اسلامی کا حکومت کے غلط اقدامات پر 12 اگست سے ملک گیراحتجاج کا اعلان۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ عام آدمی کو معلوم ہی نہیں کہ حکومت کس کس طرح لُوٹتی ہے۔ عوام کو اپنے حق اور اس ظلم کے خلاف اُٹھنے کی ضرورت ہے۔ 22 کروڑ عوام اپنے مسائل اورمشکلات کے حوالے سے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے تمام وعدے جھوٹے تھے۔ پونے 4 سالہ دور حکومت میں یوٹرنز کے سوا کچھ بھی نہیں ہوا۔ اکانومی ریورس گیئر میں رہی۔
سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں مافیازمضبوط ہوئے،اُن کے سرمائے میں اضافہ ہوا۔ پی ڈی ایم کے غلط فیصلوں کا بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔ حکومتی اتحاد ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہرشہری بجلی کے مسئلے سے دوچار ہے۔ عام آدمی کومعلوم ہی نہیں کہ حکومت کس کس طرح لُوٹتی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج،ایکسائز، انکم ٹیکس،ٹی وی فیس اور نہ جانے کون کون سے ٹیکس لے رہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں مافیازمضبوط ہوئے،اُن کے سرمائے میں اضافہ ہوا۔ پی ڈی ایم کے غلط فیصلوں کا بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔ حکومتی اتحاد ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہرشہری بجلی کے مسئلے سے دوچار ہے۔ عام آدمی کومعلوم ہی نہیں کہ حکومت کس کس طرح لُوٹتی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج، ایکسائز، انکم ٹیکس،ٹی وی فیس اور نہ جانے کون کون سے ٹیکس لے رہی ہے۔