دفترخارجہ نے ڈاکٹرفوزیہ کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ دینے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: دفترخارجہ نے ڈاکٹرفوزیہ کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ دینے سے معذرت کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دفتر خارجہ نے پیش رفت رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ بہن سے ملنے امریکا جانے کےلیے ڈاکٹر فوزیہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہتی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ خوف اورڈرہے کہ وہاں کچھ ہوسکتا ہےاس لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہ رہے ہیں، دفترخارجہ عدالت کے سامنے فوزیہ صدیقی کی مکمل حفاظت کی ضمانت دے دے۔  عدالت نے کہا کہ آپ ویزہ کے لیے اپلائی کریں۔

دفترخارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ڈپلومیٹک پاسپورٹ ڈاکٹرفوزیہ کو نہیں دے سکتے،ڈاکٹر فوزیہ امریکی ویزے کے لئے اپلائی کریں مکمل سہولت فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ سے ملنے کے لیے جائیں گی جس کےلیے انہوں نے امریکہ میں سیکورٹی کے لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی استدعا کی تھی۔