آصف زرداری سیاست کے امام ہیں۔قادر پٹیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر قادر پٹیل نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاسی آخرت عمران خان کے گندے کپڑے دھونے میں بسر ہو گی۔قادر پٹیل نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو پانچویں گیٹ سے خیرات میں پھوٹی کوڑی نہیں ملے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری نے اداروں کو غیر جانبدار بنانے کے لیے تاریخی جدوجہد کی ہے۔