شبیرگجر سے صلح کے بعد نذیر چوہان کی ضمانت منظور

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شبیرگجر سے صلح کے بعد عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ ہولڈر نذیر چوہان کی ضمانت منظورکرلی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی کے دوران شبیرگجر نے کہا کہ اللہ کی رضاکیلیےنذیرچوہان کومعاف کردیا ہے، نذیرچوہان کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں ،جس کے بعد احاطہ عدالت میں نذیرچوہان اورشبیرگجرآپس میں گلےبھی ملےجس پر مجسٹڑیٹ نے نذیر چوہان کی ضمانت منظورکرلی اور50ہزارکے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ نذیر چوہان پر پنجاب ضمنی الیکشن کے دوران جھگڑے اور پی ٹی آئی رہنما پرقاتلانہ حملے کا کیس درج ہے جس پر اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے ۔