ملتان میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

خاتون اسسٹنٹ کمشنرکو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئی تھیں ۔ ان کے 2 بچے اورشوہر بھی ہمراہ تھے کہ واپسی پرموٹر سائیکل سوار ملزم  موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔