مظفرگڑھ میں زہریلی شراب پینے سے 16 افراد ہلاک

مظفر گڑھ: زہریلی شراب پینے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی جب کہ 5 افراد ٹی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

آر پی او محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔