عدالت نے  سماعت کل تک ملتوی کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے  سماعت کل تک ملتوی کردی۔فائل فوٹو

شہباز گل نے بغاوت کیس  میں ضمانت کی درخواست دائر کردی 

اسلام آباد:  اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو جواب طلب کرلیا۔

شہباز گل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔