نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے، ہماری بھرپور تیاری ہے۔فائل فوٹو
نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے، ہماری بھرپور تیاری ہے۔فائل فوٹو

پولیس کا لیگی رہنماؤں کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کو رہنماؤں کو گرفتارکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پولیس نے لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کیلیے کینٹ کچہری میں درخواست دائرکردی  ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے لیگی رہنماؤں عطا تارڑ،رانا مشہوداور اویس لغاری کی گرفتاری کی اجازت طلب کی، پولیس نے درخواست دی ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے اس لیے گرفتاری کی اجازت دی جائے ۔