اسلام آباد: کرونا سے مزید 2 افراد چل بسے، 449 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے17 ہزار872 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 449افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے 158 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا مثبت کیسزکی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی ہے۔