شہباز گل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل مکمل کرلیے، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بغاوت واضح طورپرکی گئی ہے، ملزم شہبازگل کے الفاظ کسی بھی طرح قابل معافی نہیں ۔

اسلام آباد کی عدالت میں بغاوت پراکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے افسران کے خلاف منظم طریقے سے ملزم نے بات کی، اس کے الفاظ نے پاک فوج میں بغاوت کی کوشش کی، شہباز گل نے پاک فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔