حلیم عادل شیخ پرزمینوں پرقبضے اورکرپشن کےمقدمات درج ہیں۔فائل فوٹو

حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھیج دیاگیا

کراچی: سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں گرفتار  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیدڑ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو کراچی کی مقامی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ نے اینٹی انکروچمنٹ حکام کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،کراچی کی ملیر کورٹ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں حلیم عادل کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔

فاضل عدالت نے اپوزیشن لیڈرکوجیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ حکام کو آئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دے دیا،حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اورقائد حزب اختلاف ہیں ، حلیم عادل شیخ پرزمینوں پرقبضے اورکرپشن کےمقدمات درج ہیں،27 جولائی کوانہیں جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔