ملک میں کرونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا

اسلام آباد : قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 227 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 15 ہزار 475ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کیسز کی شرح  1.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

عالمی وبا کرونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 115 کی حالت تشویش ناک ہے۔