اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے جبکہ 242کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کرونا کے 13 ہزار 455 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصدر رہی جبکہ کرونا کے115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
COVID-19 Statistics 02 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,455
Positive Cases: 242
Positivity %: 1.80%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 115— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 2, 2022
پاکستان میں کرونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کرونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔