مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت کا مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پنجاب کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیرصدارت پروینشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز کی غیر موجودگی میں وزیراعظم ہائوس لاہور کی سیکیورٹی بھی کم کی جائے گی۔

اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں واقع وزیراعظم ہائوس پر 266 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔