دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔فائل فوٹو
دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔فائل فوٹو

ممنوعہ فنڈنگ کیس،اسد قیصرکو چوتھا نوٹس جاری

پشاور: پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے کا سابق اسپیکراسد قیصرکو چوتھا نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے نے اسد قیصرکو5 ستمبرکو دوبارہ طلب کرلیا، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

نوٹس کے ذریعے ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصرکو11اگست، 18 اگست اور29 اگست کو بھی طلب کیا گیا تھا۔