کراچی میں 5سے 12 سال کے طلبا کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
19 تا24 ستمبر سے پہلے مرحلے میں طلبا کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹرپرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ
طلبا و طالبات کو اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔فائل فوٹو
کراچی:ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولزاور محکمۂ صحت نے کم عمر طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 5 سے 12 سال کے طلبا و طالبات کو اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرپرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے مطابق 19 تا24 ستمبر سے پہلے مرحلے میں طلبا کی ویکسینیشن کی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹررفیعہ جاوید نے تمام نجی اسکولوں کو طلبا کی ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنزسندھ نے بتایا کہ حیدرآباد اورکراچی میں یہ ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔