کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

ملک  میں  کرونا کے وار جاری، مزید 3 مریض انتقال کر گئیے

 

اسلام آباد:ملک میں کرونا وائرس کے وار  جاری ہیؐں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح   میں کمی آئی ہے ۔

قومی ادارہ صحت  نےکرونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔ قومی ادارہ صحت  کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3مریض انتقال کر گئے جبکہ  118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کرونا کے  16ہزار973 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح  0.70 فیصدر رہی ۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکے82مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ملک میں ایک بار پھر کرونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔