روپے کی بے قدری جاری،ڈالر مزید مہنگا

کراچی:پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر آج مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ڈالرکی قیمت میں 2.40 روپے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 234.32 روپے کا ہو کر بند ہو گیا ۔

اس سے قبل انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازکے کچھ ہی دیرکے بعد ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 234 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاتھا ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 240 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کیلیے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اسٹا ک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحا ن جاری ہے ، شیئرزکا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 28 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 973 کی سطح پر آ گیاہے ۔