اسلام ٓٓباد: چینی باشندے کو اپنی کمپنی میں کام کرنے والی پاکستانی لڑکی کو آٹھ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ۔آئی آر کے مطابق لڑکی7 ماہ ، 26 روزکی حاملہ ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے تھانہ کوررال میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ درج ایف آئی آر میں لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ مئی 2021 سے مذکورہ چینی کمپنی میں پارٹ ٹائم ملازمت کر رہی تھی۔
لڑکی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے چینی مالک قیمنگ ذہینگ نے جنوری 2022 میں اس کا ریپ کیا اور نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے کر کسی کو بتانے سے منع کیا تھا۔ لڑکی کے مطابق چینی باشندے نے اسے آٹھ ماہ تک متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے چینی باشندے کو گرفتار کرکے اس کا موبائل فون اور پاسپورٹ قبضے میں لے لیا، جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرالیا گیا۔ لڑکی اور ملزم کے ڈی این اے کے لیے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
درج ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی عمر16 سال ہے، جب کہ وہ نویں جماعت کی اسٹوڈنٹ ہے۔ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ 7 ماہ اور26 روز کی حاملہ ہے۔