کارکن بازیاب نہ ہوئےتو اپنی حکومت خود سبنھالیں،وسیم اختر کی دھمکی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اخترنے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگر لاپتا کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھالیں، حکومت  بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لا پتا کارکن باز نہ ہوئے تو اپنی خود  سنبھال لینا، کیا شہباز شریف کو وزیراعظم اسی  لئے بنایا تھا کہ کارکنوں کو لاشیں اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں  بتادیں کہ اپنے دفاتر بند کردیتے ہیں، اپنی حکومتیں  بنانے کےلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز  قبال ایم کیو ایم کے تین لاپتا کارکنوں کی  لاشیں  سندھ  کے مختلف علاقوں سے ملی  تھیں۔