عمران خان کی زبان پھسل گئی، آٹا سو روپے لیٹر بتا دیا
اقتدار سے دوری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے
September 16, 2022 · قومی
امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کا تعین کیے چل رہی ہے۔فائل فوٹو
اسلام آباد: اقتدار سے دوری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے، کبھی قیام پاکستان کے وقت آبادی کو 40 کروڑ بتاتے ہیں، کبھی 1600،180 کا پہاڑا پڑھتے نظرآتے ہیں، آج اپنے خطاب میں مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے آتا کو لیٹر میں تولنے لگے۔
سابق وزیراعظم عمران خان جمعرات اپنے خطاب میں مہنگائی کا ذکر کیا ساتھ ہی آٹے کی قیمت بڑھنے کا بھی کہا، بولے کہ آٹا 100 روپے لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔