اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 98 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 85 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 98 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 16 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,467
Positive Cases: 98
Positivity %: 0.68%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 85— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 16, 2022
این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 85 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران کوئی مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔