آسٹریلیا کا سیلاب متاثرین کیلیے مزید 30 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

کینبرا: آسٹریلیا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید 30 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلین وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پیٹ کونرے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہو رہا ہے اور سیلاب سے مزید زندگیاں، خوراک اور فصلیں متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلین حکومت کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اورآسٹریلوی امداد عالمی خوراک پروگرام کے تحت دی جائے گی۔