قوم عمران خان کی کال کے منتظر ہیں ، شیخ رشید

 شہباز شریف تھکا ہوا وزیراعظم ہے، ان کے رنگ پسٹن میں کچرا پھنسا ہوا ہے، اگر نقصان ہوا تو حکومت بھاگ نہیں پائے گی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے

               
October 10, 2022 · قومی
بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے۔فائل فوٹو

بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے۔فائل فوٹو

راولپنڈی(اُمت نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہوگی۔

 

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو مایوسی ہوگی اور پارٹنر شپ ٹوٹے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تھکا ہوا وزیراعظم ہے، ان کے رنگ پسٹن میں کچرا پھنسا ہوا ہے، قوم عمران خان کی کال کے منتظر ہے۔

 

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو حکومت بھاگ نہیں پائے گی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے۔