سوات میں ہیڈ کانسٹیبل نے خود کشی کر لی
ایف آر پی کے اہلکار سہیل نے سیدو شریف میں گھرکے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ۔ کبل میں فرائض انجام دے رہا تھا
November 21, 2022 · قومی
سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے سیدوشریف میں ایف آرپی پولیس کے ہیڈکانسٹیبل سہیل نے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف اقبال نسیم کے مطابق متوفی اہلکار ایف آر پی لائن کبل میں ڈیوٹی پر تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لئے پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔