فائل فوٹو
فائل فوٹو

کچہری حملہ کیس۔5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری

اسلام آباد:کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری ہو گئے،سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہاکہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہ کر سکا، پولیس کی جانب سے انتہائی ناقص تفتیش کی بنا پر ملزمان کو بری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 3مارچ 2014 کو اسلام آباد کچہری میں 2 خودکش حملے کئے گئے تھے،سانحہ کچہری ایڈیشنل سیشن جج سمیت 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔