گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان میں انگلینڈ کا بہترین خیال رکھا گیا تھا،فائل فوٹو
گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان میں انگلینڈ کا بہترین خیال رکھا گیا تھا،فائل فوٹو

دورہ پاکستان پرتشویش نہیں ،سیکیورٹی پر بھروسہ ہے ۔ انگلینڈ بورڈ

راولپنڈی: انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر”راب کی "کا کہنا ہےکہ  انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا، کسی قسم کی تشویش نہیں ،سیکیورٹی پر بھروسہ ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے ایم ڈی "راب کی "نے کہا کہ سیکیورٹی وفد نےحالات معمول کے مطابق ہونےکی رپورٹ دی اور ای سی بی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے ہر کھلاڑی کو اپنے سیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر مکمل بھروسہ ہے۔

ٹیم کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان میں انگلینڈ کا بہترین خیال رکھا گیا تھا، پاکستان میں جتنی سیکیورٹی ملی، ہم نے اس سے بہتر کی اُمید نہیں کی تھی  لہٰذا ای سی بی اور سیکیورٹی وفد پر بھروسہ ہے، ہمیں کوئی تشویش نہیں۔