نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔فائل فوٹو
نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔فائل فوٹو

عمران خان پر حملہ، جے آئی ٹی نے کام روک دیا

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنا کام روک دیا۔

لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر موجود سابق وزیراعظم پرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) ایک بار پھر متنازع ہوگئی ہے اور اس نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال ہونے کے بعد اپنا کام روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اراکین کو ہدایات ملنا عارضی طور پر بند ہوگئی ہیں جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم چند روز میں ملزم نوید سے محض پوچھ گچھ کے سوا مزید کچھ نہیں کر سکی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے ایک ممبر محمد انورکے ڈینگی کا شکار ہونا بھی تفتیش میں رکاوٹ کی وجہ بنا ہے جبکہ جے آئی ٹی کے ایک اہم رکن آر پی او ڈی جی خان سید خرم بھی ڈی جی خان میں کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان واپس چلے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک جے آئی ٹی کے نئے سربراہ کو تعینات نہیں کیا جاتا کمیٹی کام شروع نہیں کرے گی۔