کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج روکنے کیلئےچین میں فورسز تعینات

مختلف گروہوں کی جانب سے بیجنگ اور شنگھائی میں آج بھی مظاہروں کی کال دی گئی ہے،غیرملکی خبر ایجنسی

               
November 29, 2022 · بام دنیا

چین(اُمت نیوز)چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات کے طور پر بیجنگ اور شنگھائی کی سڑکوں پرسیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مختلف گروہوں کی جانب سے بیجنگ اور شنگھائی میں آج بھی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ملک میں 5 دن ریکارڈ کے بعد کورونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔چین میں گزشتہ روز 38 ہزار 645 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔