ہوانا:ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پھٹ پڑا، جس کے بعد علاقے میں آگ کا ایک دہشت ناک سمندر ابل پڑا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں مانا لو گزشتہ 40برسوں میں پہلی بار پھٹ پڑا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں اس کی دہشت ناکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،امریکی میڈیا کے مطابق آتش فشاں کا لاوا شمال مشرقی رفٹ زون میں بہتا رہے گا اور گیسز کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہوائی کے بگ آئی لینڈ اور اس کے آس پاس کے سمندری جزیروں میں رہائشیوں کو خبردار کر کے الرٹ جاری کر دیا گیا،مانا لو آخری بار مارچ اور اپریل 1984میں پھوٹا تھا، جس کے لاوے نے ہیلو شہر کے پانچ میل کے علاقے کو متاثر کر دیا تھا،امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس وقت لاوے کا بہا چوٹی کے علاقے میں موجود ہے اور اس سے نیچے کی ڈھلوان والی آبادیوں کو خطرہ نہیں، تاہم اگر لاوے نے پہاڑ کے دہانے تک محدود نہ رہ کر اس کی دیواریں توڑ دیں تو پھر اس کا بہا تیزی سے آبادیوں کی طرف ہو جائے گا،جیولوجیکل سروے کی ایک ترجمان مائل کاربیٹ نے کہا آتش فشاں میں پھٹا کب تک جاری رہے گا، اور کیا یہ لاوا آبادی والے علاقوں میں بہنے کا سبب بن سکتا ہے، اس کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے، تاہم میں آپ کو بتا سکتی ہوں، ہم اس وقت ہوائی سول ڈیفنس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور وہ کمیونٹی کے اراکین کو اپ ڈیٹ فراہم کر رہے ہیں۔