جرمنی(اُمت نیوز)جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
ملزم نے خاتون کو مارنے کے بعد ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن پر بھی حملہ کیا اور شاپنگ مال میں گھس کر متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔
یہ واقعہ ڈریسڈن کے تاریخی سٹی سینٹر کے شاپنگ مال میں پیش آیا، پولیس نے قریب واقع کرسمس بازار کو بند کروا دیا تھا۔
ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ یرغمالی صورتحال ختم ہوگئی ہے، یرغمال بنائے گئے دو افراد پولیس کی حفاظت میں ہیں۔