مکہ مکرمہ(اُمت نیوز)مسجد الحرام میں گزشتہ 80 سال سے زائد متواتر طواف کرنے والے شیخ عوض الحربی انتقال کرگئے۔
شیخ عوض الحربی کی نماز جنازہ حرم شریف میں ادا کی گئی اور انہیں حدود حرم کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے حوالے سے خبریں فراہم کرنے والی نجی ویب سائٹ حرمین شریفین کے مطابق شیخ عوض الحربی نے طویل عمر پائی اور وہ مکہ مکرمہ کے سب سے بزرگ شہری تھے۔
رپورٹ کے مطابق شیخ عوض الحربی دہائیوں سے مسجد الحرام میں پنج وقتہ نماز پابندی سے ادا کر رہے تھے، اسی وجہ سے وہ مسجد الحرام کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے اور انہیں ‘حرم کا کبوتر’ بھی کہتے تھے۔
شیخ عوض الحربی کے انتقال پر دنیا بھر می موجود مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔