گوادر: جیوانی میں تیل کے نجی ڈپو میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
تیل کے نجی ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، آگ لگنے سے گاڑیاں اور کشتیاں جل گئیں
December 14, 2022 · قومی
گوادر(اُمت نیوز)گوادر کے علاقہ جیوانی میں کنٹانی ہور میں تیل کے نجی ڈپو میں آگ لگ گئی ہے۔
اس سے متعلق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ تیل کے نجی ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، آگ لگنے سے گاڑیاں اور کشتیاں جل گئیں۔