لاہور(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن ہارنے کے بعد بھی روتا ہی رہے گا۔
عمران خان کی میڈیا سے گفتگو پر سلیمان شہباز نے ردعمل دیا اور سابق وزیراعظم کو روندو بچہ کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک روندو بچہ ہے جو الیکشن ہار گیا تو پھر روتا رہے گا۔
وزیراعظم کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ اگر میں نے کک بیکس لیے تھے تو آپ کی 4 سال کی حکومت تھی، ثبوتوں کے ساتھ ثابت کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو ڈاکو کہا اور پھر اس کو وزیراعلیٰ بنا کر پنجاب کو ڈاکو راج تم نے دیا۔