بہتر تعلقات کے بغیر بھارت میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر(اُمت نیوز)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں۔
نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے بغیر بھارت میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں خوشحالی کےلیے پاکستان سے تعلقات میں بہتری ناگزیر ہے۔