لاہور(اُمت نیوز)نوبل انعام یافتہ ملائی یوسفزئی نے دورہ لاہور کے دوران اپنے شوہر، والدین اور سسرال والوں کے ساتھ شاہی قلعہ اور شیش محل سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر کی۔
ملالہ یوسفزئی نے لاہور میں تاریخی مقامات میں کی جانے والے مینا کاری اور آرٹ ورک کے بارے میں معلومات لیں۔
ملالہ نے شیش محل میں اپنی اور اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر بنوائیں، والڈ سٹی کے ڈی جی کامران لاشاری بھی ملالہ اور ان کی فیملی کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے ملالہ کو شاہی قلعہ کی تاریخ پر مشتمل کتاب اور مغلیہ آرٹ کی پینٹنگ تحفہ میں دی۔
ملالہ نے شاہی قلعہ میں والدین، شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
ملالہ 13 دسمبر کو لاہور آئی تھی وہ کل لندن روانہ ہوں گی۔