اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث اجلاس ملتوی کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا،اپوزیشن نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا اور پی ٹی آئی سینیٹر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا،پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایوان میں احتجاج اور نعرے بازی کی چئیرمین ڈائس کا گھیرائو کرلیا، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔
اپوزیشن