شکر گڑھ ،کلہاڑی کے وار سے بیٹی کےہاتھوں باپ قتل

شکر گڑھ(اُمت نیوز)پنجاب کے شہر شکر گڑھ کے علاقے جھنڈے لنگہ میں بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیاہے۔
لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ باپ غلط حرکت کرتا تھا، زیادتی کی کوشش بھی کی، جس کے باعث باپ کو سوتے میں کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے سبب بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ میں سامنے آئیں گے