کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر صوبے کی جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں ،جیلوں اور جوڈیشنل لاک اپ کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ، محکمہ جیل کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کو ایک مراسلہ لکھ کر صوبے کی تمام بارہ جیلوں اور اٹھارہ جوڈیشنل لاک اپ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ،محکمہ داخلہ کا مراسلہ ملنے پر آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے چھٹیوں پر گئے جیل کے سیکورٹی اہلکاروں کو واپس طلب کرلیا جبکہ تمام جیلوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری بھی طلب کی جارہی ہے۔