لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جمعے کو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کردی ۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر اسمبلی 23دسمبر کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی،خیبر پختونخوا اسمبلی کو پنجاب کے ساتھ تحلیل کیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم دس دن کا وقت دینا چاہیے،جمعہ کوعدم اعتماد کی تحریک پرعمل کا آغاز ہو جائے گا۔