پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔فائل فوٹو
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔فائل فوٹو

کراچی ٹیسٹ۔پاکستان نے 5 وکٹوں پر317 رنز بنالیے

کراچی:پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر5 وکٹوں کے نقصان پر317 رنز بنا لیے،بابر اعظم  نے شاندار سنچری بنا لی، وہ161 رنزبنا کرکریز پر موجود ہیں،سلمان آغا 3رنز بنا کر کھیل رہے ہیں، سرفرز احمد86 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ،اوپننگ پرآنے والے عبداللہ شفیق صرف 7 رنز بنا کر اسٹمپ ہو گئے۔

شان مسعود صرف 3 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے۔امام الحق 5 چوکوں کی مدد سے 24 رنز  اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔اعجاز پٹیل اور مچل نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم ، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان ، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ، ابرار احمد شامل ہیں۔