سعوددی عرب (اُمت نیوز)سعودی عرب کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔مختلف شہروں میں سڑکیں پانی میںڈوب گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ، ینبع، جموم، اللیث اور دیگر شہروں میں شدید بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈر پاسز شدید بارش ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔