کراچی (اُمت نیوز)ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے جس کسی نے پارٹی میں شامل ہونا ہے اس کیلئے درواز کھلے ہیں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مدرپارٹی میں سب کو آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہی ہیں، پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے سب مل کر جدوجہد کریں۔
وسیم اختر نے مزید کہا کہ پارٹی کا آئین اور چند اصول ہیں، جو بھی آئے گا انہی اصول کے تحت آئے گا، جس کو آنا ہے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔
کامران ٹیسوری کو 6 ماہ کےلیے معطل کیا گیا تھا، اُس وقت وہ پارٹی کے ڈپٹی کنوینر تھے
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہم سے کراچی کی 14 نشستیں چھینیں، وہ ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے لے گئے ہیں
وسیم اختر نے کہا کہ سب سے کہا تھا کہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہ بنائیں،ہم چاہتے ہیں پارٹی اسٹرکچر کی مضبوطی کیلئے سب ایک ہوجائیں
ان کا کہنا تھا کہ جب سے جدوجہد شروع کی ہے ہمیں نرمی نہیں ملی، ہم چاہتے ہیں ہمیں بھی وہ اسپیس ملے جو دیگر جماعتوں کو ملا ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم سے 22اگست کو الگ ہوگئے تھے، ہم اپنی سیاست کررہے ہیں۔