کمالیہ( اُمت نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے علاقہ چک706 گ ب کے نزدیک گھنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث ٹرین سے ٹکرا گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹرین راوی ایکسپریس لاہور سے شور کوٹ کی طرف جا رہی تھی۔حادثے کے نتیجے ٹرین ڈرائیور اور عملے کے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد دینے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثہ ہونے کے ٹریکٹر چلانے والے فرار ہوگیا ۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔