سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ فائل فوٹو
سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ فائل فوٹو

نیب کا مٹیاری موٹر وے کرپشن کیس کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مٹیاری موٹر وے کرپشن کیس میں تحقیقات مکمل طور پر خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین نیب کی جانب سے اس ضمن میں اینٹی کرپشن سندھ کے کیس کو نیب عدالت منتقل کرنے کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔

نیب حکام کی جانب سے حیدر آباد کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں خط جمع کرایا گیا ہے۔خط میں صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کو نیب آرڈیننس کے تحت کیس منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔