لاہور ( اُمت نیوز) وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ ایئر پورٹ کی فروخت سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ریلوے ملازمین بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، اس ماہ گرین لائن بھی چلنا شروع ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے ہم کسی بھی ایئر پورٹ کو بیچ نہیں رہے ہیں ۔پی آئی اے کے خسارے میں کمی کرنے کی کوشش کررہے۔
انہوںنے کہا کہ ریلوے ملازمین نے دن رات کی کوششوں سے ٹریکس کی بحالی کا کام مکمل کیا ہے، مخالفین ریلوے کے بارے منفی پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں
اب کوچز پاکستان میں بنیں گی، اس ماہ گرین لائن چلادیں گے۔