شہباز،زرداری و عمران ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں۔سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ شہبازشریف،آصف زرداری اور عمران خان پاکستان کیلیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں،شہباز شریف،آصف زرداری،عمران پاکستان میں ایٹم بم کی طرح گرے ہیں،انہوں نے ملک کا سب کچھ تباہ کردیا ہے۔

سراج الحق کاکہناتھا کہ ناگاساکی اور اور ہیروشیما پر امریکا نے ایٹم بم برسایا تھا،ناگاسااور ہیرو شیما دوبارہ آباد ہو گیا،ہماری تباہی اور بربادی ان کی وجہ سے ہے،انہوں نے کہاکہ اسحا ق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم کرانے کا دعویٰ کیا تھا،ڈار صاحب ڈالر کو پھر پر لگ گئے۔

انہوں نے کہاکہ مرغی کی فیڈ بھی باہر سے منگوائی جارہی ہے،مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ایک وزیر کہتا ہے کہ مرغی نہ کھائیں ۔