لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان 22 سالہ تیاری کے باوجود فیل ہو گئے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی نااہلی اور کرپشن نے ملک کو تباہ کر دیا ہے اور معاشی چیلنجز عمران خان حکومت کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 10 اپریل کو آئین کی طاقت سے ملک کی تباہی کا عمل روکا گیا اور قوم عمران خان کے جھوٹ فراڈ اور جعلسازی جان چکی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان اپنے 4 سالہ جرائم دوسروں کے نام لے کر دہرا رہے ہیں۔