لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلیے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
جسٹس شاہد کریم نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا پہلے محکمہ ایکسائز کا موقف سن لیں پھر حکم جاری کریں گے۔ آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مرکزی کیس میں ابھی جواب داخل کرانا ہے اس کا انتظار کرلیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیگر ممالک میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے پر نقصان کا معاوضہ دیا جاتاہے۔